سعودی عرب اسی سال خام تیل کی قیمتوں میں 60ڈالر فی بیرل اضافہ کرنا چاہتا ہے

دوبئی: اوپیک ممالک اور تیل صنعت کے پانچ ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب اس سال خام تیل کی قیمت میں 60ڈالر فی بیرل اضافہ کرنا چاہتا ہے۔اوپیک کے برے ممالک اور اس کے خلیجی حلیف متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کا خیال ہے کہ نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔
اوپیک ،روس اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک نے گذشتہ سال عہد کیا تھا کہ وہ یکم جنوری سے تیل کی پیداوار میں 1.8 یومیہ تخفیف کریں گے۔8سال میں پہلی بار تیل پیداوار میں کمی کرنے کا مقصد قیمتیں بڑھانا اور فراہمی کی بہتات سے چھٹکارہ پانا تھا۔نومبر معاہدہ کے بعد سے خام تیل کی قیمتیں ایل سی او سی ون 14فیصد زیادہ بڑھ گئیں ہیں پھر بھی اوپیک اور غیر اوپیک اراکین کی تعمیل کے باوجود قیمتیں صرف56ڈالر فی بیرل پر ٹکی ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia wants oil prices to rise to around 60 in 2017 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply