سعودی عرب، کویت اور یو اے ای بحرین کو10ارب ڈالر کی امداد دیں گے

دوبئی: سعوی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات بحرین کو10بلین ڈالر کی امداد بہم پہنچانے کے لیے جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

کویت کے الراعی روزنامہ نے جمعرات کو نامعلوم خلیجی سفارتی ذریعہ کے حوالے سے لکھا کہ ان ملکوں کے وزراءاردن کا حالیہ دورہ مکمل کرنے کے بعد، جہاں وہ اس ملک کے لیے مالی مدد کے معاہدے کی نوک پلک درست کر نے جمع ہوئے ہیں، بحرین آکر اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔

سفارتی ذریعہ نے مزید بتایا کہ بحرین کا مالی استحکام دینے کے عملی اقدامات کا پروگرام شروع کرنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر ایک خلیجی فیصلہ لے لیا گیا ہے۔

بحرین کی بین الاقوامی بونڈ قیمتیں اور کرنسی اس سال کافی دباؤ میں ہے کیونکہ تیل کی کم قیمتوں کے باعث مملکت کو کافی مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے، جو بحرین کے سفارتی حلیف ہیں ، جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ بحرین کو کثیر مالی امداد بہم پہنچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia kuwait uae to sign 10 billion bahrain aid deal report in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply