ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی روپے کی قدر 9پیسے گھٹ گئی

نئی دہلی: عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کے سائے میں بین بینک زرمبادلہ میں امریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قدر 9پیسے گھٹ گئی اور عالمی منڈی میں ایک ڈالر کی قیمت بڑھ کر63.67 ہندوستانی روپے ہو گئی۔پیر کو بازار بند ہوتے وقت ڈالر9پیسے سستا یعنی63روپے58پیسے کا تھا۔
دریں اثنا بی ایس ای سنسکس بازار کھلتے وقت 123.48پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ36159.77پوائنٹ پر کھلا۔زرمبادلہ کے ڈیلروں کا کہنا ہے کہ بینکوں اور امپورٹروں کی اواخر مہینے میں بڑھتی مانگ اور گھریلو حصص بازار میں کمزور آغاز کے اثرات روپے کی قدر پر مرتب ہوئے ۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: rupee weakens 9 paise against dollar in opening trade in Urdu | In Category: بزنس  ( business ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply