امریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے میں24پیسے اچھال

ممبئی: بدھ کے روز بازار کھلنے پر ہندوستانی روپے کی قدرمیں بھاری گراوٹ نظر آئی۔ اور ایک امریکی ڈالر جو منگل کی شب بازار بند ہونے کے وقت 68روپے37پیسے قیمت کا تھا وہ بدھ کی صبح بازار کھلتے وقت24پیسے کے اضافہ کےساتھ68روپے62پیسے ہو گیا۔ یہ گذشتہ ڈھائی سال کے دوران اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔اس کے علاوہ ڈالر میں مضبوطی کے باعث دیگر ممالک کی کرنسی کی قدر بھی ہندوستانی روپے کے مقابلہ بڑھ گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منگل کی شب میں بھی جب بازار بند ہوا تو ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت 68روپے37پیسے تھی جو گذشتہ 29ماہ کے دوران اب تک کی سب سے کم تھی۔ اور اس میں مزید گراوٹ کا احتمال تھا جو بدھ کی صبح درست ثابت ہوا اور روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee slips by paise against dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply