ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ

نئی دہلی: جمعرات کی شام میں جب بازار بندہوا تو ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اب تک کی سب سے زیادہ بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ اس وقت ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت68روپے95پیسے ہے ۔

جبکہ اب تک کی سب سے بڑی گروٹ 28اگست2013کو دیکھنے میں آئی تھی۔ کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کساد بازاری کے باعث منڈیوں سے پیسہ نکالنا شروع کر دیا تھا جس کی وجہ سے روپے کی قدر بری کاری ضرب لگی اور ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ کا نرخ گر کر 68روپے83پیسے ہوگیا ۔

جو کہ اس وقت تک کا ایک ریکارڈ تھا ۔اس سال بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے ہندوستانی روپیہ زبردست دباو¿ میں رہا کیونکہ ملک کی ریفائنریوں میں، جو اپنی تیل ضرورت سمندر پار سے تیل در آمد کر کے پوری کرتے تھے، امریکی کرنسی کی زبردست مانگ تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee sinks to record closing low in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply