ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قدر میں18پیسے اضافہ

ممبئی: ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں لگاتار تیسرے روز بھی اضافہ نظر آیا۔ بینکوں اور بر آمد کاروں کے ذریعہ امریکی کرنسی کی فروخت میں ٹہراو¿ سے منگل کو بازار کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے میں 18پیسے کا اضافہ دکھائی دیا۔علاوہ ازیں کچھ غیر ملکی کرنسیوں کے خلاف ڈالر کی قدر میں کمی ہوجانا بھی روپے کو استحکام اور اس کی قیمت میں اضافہ کا باعث بنا۔فورکس ڈیلروں نے کہا کہ گھریلواسٹاک مارکٹوں میں اچھال سے بھی گھریلو یونٹ کو سہارا ملا۔پیر کے روز روپے میں 20پیسے اضافہ رہا تھا۔ اور بازار بند ہوتے وقت روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 68روپے42پیسے تھی۔جو منگل کے روز 18پیسے اور کم ہو کر68روپے24پیسے پر آگئی۔دریں اثنا بی ایس ای سنسکس سنبھل گیا اور اس میں 1.89فیصد اضافہ ہوا جس سے بازار کھلنے پر سنسکس 23438.23پوائنٹس رہا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee recovers against us dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply