عالمی کرنسی کی تاریخ میں ڈالر پہلی بار 74روپے 22پیسے تک پہنچ گیا

نئی دہلی: عالمی حصص بازار میں روپے کی قدر میں تیزی کے ساتھ اتار چڑھاؤ کے بعد منگل کے سہ پہر میں روپیہ کی قدر میں اتنی تنزلی آگئی کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر16.56فیصد گھٹ کر 74روپے22پیسے پہنچ گئی۔

جبکہ پیر کے روز روپیہ میں 30پیسے کر تنزلی آئی تھی اور بازار میں کاروبارروپے 74روپے6پیسے فی ڈالر سے ہو رہا تھا۔فارن انسٹی ٹیوشنل انویسٹر (ایف آئی آئی) کے ذریعہ ہندوستانی منڈی سے پیسہ نکالنے سے ہندوستانی کرنسی بہت متاثر ہوئی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گذشتہ پانچ کاروباری سیشنوں کے دوران ہندوستانی حصص بازار سے 13ہزار7سو 78کروڑ روپے نکال لیے جس سے ہندوستانی کرنسی پر زبردست دباؤ پڑا اور اس کی قدر ایک دم سے گھٹ گئی۔
پیر کے روز بھی سرمایہ کاروں نے ہندوستانی شئیر بازار سے 4ہزار420کروڑ روپے نکالے تھے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee nears all time low of 74 22 mark in afternoon trade in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply