ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی و پاکستان روپے کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ

نئی دہلی: جمعہ کو بازار کھلتے ہی ہندوستانی روپے کی قدر میں زبردست کمی آئی اور ڈالر69روپے13پیسے تک پہنچ گیا۔ جو کہ ڈالر کی تاریخ میں اس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

روپے کی قدر میں کمی سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بہت مہنگے داموںمیں فروخت ہورہا ہے۔جمعرات کو دن بھر ڈالر 69روپے 11/12پیسے کے ارد گرد گردش کرتا رہا ۔

لیکن جمعہ کی صبح ہوتے ہوتے اس کی قدر بڑھ کر 69روپے13پیسے ہو گئی۔اس سے قبل ڈالر کی تاریخ میں اس کی ریکارڈ قدر 28جون کو تھی اس روز ایک ڈالر ہندوستان کے 69روپے 0950 کے آس پاس رہا تھا۔

جمعہ کی صبح ہندوستان کی ہی بلکہ پورے ایشیا کی کرنسی کی قدر بہت زیادہ گر گئی تھی۔حتیٰ کہ چینی کرنسی یوان کی قدر بھی گذشتہ سال کے مقابلہ کافی کم رہی۔ اس کی قدر میں0.9فیصد کمی واقع ہوئی۔ جبکہ پاکستان میں یہ قیمت128روپے75پیسے رہی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits record low on yuan weakness in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply