امریکی ڈالر 74روپے کا ہو گیا

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے ذریعہ ریپو ریٹ(ری پرچیز ریٹ) میں کوئی تبدیلی نہ کر کے اسے 6.50فیصد ہی برقرار رکھنے کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی روپے کی قدر اور گھٹ گئی۔

اور ڈالر کی قیمت جمعرات کے ریٹ میں44پیسے کے اضافہ سے بڑھ کر74روپے تک پہنچ گئی۔جو کہ ہندوستانی و امریکی کرنسی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا فرق ہے۔

بدھ کے روز ہندوستانی روپے کی قدر 73روپے81پیسے فی ڈالر تھی۔لیکن شام ہوتے ہوتے اس کی قدر کچھ بڑھنے لگی تھی اور بازار بند ہوا تو روپے کی قیمت73روپے 34پیسے فی ڈالر تھی۔

آر بی آئی کا شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا پالیسی اعلان حیران کن ہے۔جس سے خاص طور پر کرنسی منڈی پر منفی اثر مرتب ہورہا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits record low of 74 against the dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment