ہندوستانی روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی بلند پرواز جاری،70روپے32پیسے کا ہو گیا

نئی دہلی: امریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی بینک میں امریکی ڈالر کے نرخ میںمزید25پیسے کا اضافہ ہو گیا۔جس سے غیر ملکی زرمبادلہ منڈی میں ڈالر کی قیمت 70روپے32پیسے ہو گئی جبکہ کھلی منڈی میں ڈالر71روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

جسے ہندوستان کی تاریخ میں ڈالر کی ہندوستانی روپے کے مقابلہ میں اب تک کی سب سے اونچی پرواز قرار دیا جارہا ہے۔بلند ترین سطح 70روپے 07پیسے تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح70 روپے 25 پیسے تک پہنچا جو بتدریج اضافہ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے بازار بند ہونے تک مزید بلند ہو گیااور دن کے کاروبار کے اختتام پرجو ایک روز پہلے 69روپے89پیسے پر تھی43پیسوں کو اضا فہ کے ساتھ 70روپے32پیسے ہو گئی۔

فارن ایکس چنج کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ درآمد کاروں کی جانب سے امریکی کرنسی کی بڑھتی مانگ کا ہندوستانی روپے پر اس قدر اثرپڑا کہ تاریخ میں پہلی بار اس کی قدر اتنی گر گئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits new all time low of 70 32 plunges 43 paise vs usd in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply