ڈالر اور مہنگا ہو کر 70روپے82پیسے کا ہو گیا

نئی دہلی: ابھی 24گھنٹے پہلے ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ کے صدمے سے ،جسے ہندوستانی کرنسی کی رتاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ قرار دی جا رہی تھی، ابھرا بھی نہیں تھا کہ 30اگست بروز جمعرات اس میں مزید 31پیسے کی گراوٹ سے ایک ڈالر کی قیمت70روپے82 پیسے ہو گئی ۔

جس سے ہندستانی تاجر و سرمایہ کار برادری میں زبردست ہلچل مچ گئی۔ واضح ہو کہ صرف 48گھنٹے میں ڈالرکے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قیمت میں 71پیسے گراوٹ آئی ہے ۔

بدھ کے روزامریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قیمت70روپے51پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ منگل کی شام میں ہندوستانی روپیہ کی قیمت ڈالر کے مقابلہ 70روپے 11پیسے تھی۔

غیر ملکی زرمبادلہ کی کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اختتام ماہ میں امریکی کرنسی کی زبردست مانگ کے علاوہخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظرتیل صاف کرنے والی ریفائنریوں اور دیگر درآمد کاروں کی خریداری کے باعث ڈالر کی قیمت میں بے پنای اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits fresh record low of 70 82 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply