ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی قدر پھر گری،73روپے77پیسے کا ہوگیا

نئی دہلی: ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور روپیہ کی قدر روز بروز گھٹ رہی ہے۔

بدھ کو ڈالر کی قیمت بڑھ کر اگرچہ 73روپے42پیسے ہونے کے بعد بہت جلد سنبھل بھی گئی تھی اور زرمبادلہ کی عالمی منڈی میں شام ہونے تک روپے کی قدر میں کچھ اچھال آیا تھا اور وہ 73روپے04پیسے پر بند ہوا تھا لیکن جمعرات کو صبح عالمی منڈی کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابلہ اس کی قیمت گرنا شروع ہو گئی اور دوپہر ہوتے ہوتے وہ73پیسے کمزور ہو گیا اور ایک بجے ایک ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت 73روپے 77پیسے ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کے باعث ہندوستانی روپے پر بھی دباو¿ بڑھ رہا ہے۔ دیگر کرنسیوں کے مقابلہ بھی ڈالر مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔بدھ کے روز ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی قیمت پہلی بار 73روپے سے زائد ہوگئی تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits fresh low of 73 77 against us dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply