ڈالر کے مقابلہ روپیہ .42 73 پر پہنچ کر واپس 73روپے04 پیسے پر آگیا

نئی دہلی : عالمی منڈی میں کرنسی کے بیوپاریوں کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 51 پیسے اضافے سے73 روپے42پیسے تک پہنچ جانے کے بعد بہت جلد سنبھل کر 73روپے 04پیسے پر کاروبار کرنے لگا۔

منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 51پیسے بڑھی ہے۔ بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر51 پیسے اضافے کے ساتھ تسلیم شدہ بڑی ایکسچینچ کمپنیوں میں73 روپے26پیسے سے 73روپے42پیسے کا فروخت کیا گیا۔

جو کہ روپے کی تاریخ میں ایک عالمی ریکارڈ ہے۔کیونکہ ابھی تک کوئی دن ڈالر اتنا مہنگا نہیں رہا۔
بدھ کی صبح روپیہ نے ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا لیکن ریزرو بینک آف انڈیا کی مداخلت سے بہت جلد سنبھل گیا۔دوپہر ہوتے ہوتے ڈالر کی قدر میں14پیسے کمی واقع ہوئی جو شام ہوتے ہوتے73روپے04پیسے پر آگیا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits all time low of 73 42 against dollar recovers after rbi intervention in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply