روپے کی قدر میں گراوٹ اور پیٹرل و ڈیزل کے نرخ میں اضافہ جاری

نئی دہلی: عالمی منڈی میں ہندوستانی روپے کا ا وندھے منھ گرتے جانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور منگل کے روز تو اس وقت حد ہی ہو گئی جب روپے کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت میں نہایت تیزی کے ساتھ گراوٹ آئی اور ایک ڈالر کی قیمت 71روپے37پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں روپے کے نرخ کے برعکس زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس سے ماہرین اقتصادیات مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث روپے کی قیمت مین کمی واقع ہو رہی ہے ۔

یا باالفاظ دیگر یوں کہنا درست رہے گا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں ڈالر کی بڑھتی مانگ سے ڈالر طاقتور ہو رہا ہے وہیں ہندوستانی روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔ماہرین اقتصادیا ت کا کہنا ہے کہ اگر صورت حال ایسی ہی رہی تو ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی قیمت اور گر سکتی ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits a new low of 71 37 against dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply