ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ

ممبئی: امریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے میں زبردست گراوٹ آئی اور بدھ کی صبح بازار کھلتے ہیں ہندوستانی روپیہ ڈال کے آگے اوندھے منھ گر پڑا۔

16اگست کو روپے کی قدر جس وقت گھٹ کر70روپے 40پیسے فی ڈالر ہوئی تھی تو کرنسی منڈی میں ہاہا کار مچ گئی تھی لیکن کسے معلوم تھا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر ابھی مزید کم ہونا ہے۔

لیکن بدھ کو روپے کی قیمت میں مزید11پیسے کمی واقع ہو گئی اور ایک ڈالر70روپے51پیسے کا ہو گیا۔حالانکہ منگل کی شام میں ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلہ 70روپے 11پیسے پر بند ہوا تھا۔

لیکن رات بیتتے بیتتے اس میں ریاکرڈ توڑ گراوٹ آگئی۔ بدھ کے روزہندوستانی کرنسی تھائی لینڈ کی بہٹ کے بعد ایشیا کی دوسری سب سے کمزور کرنسی رہی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits a fresh record low against us dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply