ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر اور گری، اب 71روپے کا ہوگیا

نئی دہلی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا اور جمعہ کو اس وقت ڈالر۔روپے کے درمیان قیمت کے موازنے کے حوالے سے ڈالر کی قیمت71روپے مقرر کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر گیا جب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی جو ہنوز جاری ہے ۔

جمعرات کو 70روپے81پیسے کی قیمت پر بند ہونے والا ڈالرجمعہ کی صبحکاروبار ڈالر کے مقابلہ روپے میں 26 پیسے کی کمی کے ساتھ71روپے سے شروع ہوا ۔ ڈالر کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے درمیان امریکی کرنسی کی تسلسل کے ساتھ زبردست مانگ کے باعث ہوا۔

انٹر بینک فارن ایکس چنج (فوریکس) مارکیٹ میں ہندوستانی روپے 70روپے95پیسے سے کھلا اور اس میں مزید گروٹ آتی گئی جس سے 71روپے قیمت ہو گئی جو ڈالر کی تاریخ میں روپے کے مقابلہ میں اس کی اب تک کی سب سے زیادہ قدر ہے۔

فوریکس ڈیلروں کے مطابق تیل کے درآمد کاروں کی بڑھتی امریکی کرنسی کی مانگ سے اس کے مقابلہ دنیا کی کم و بیش تمام کرنسیوں کی قدر میں گراوٹ آئی ہے۔علاوہ ازیں گھریلو حصص منڈی میں بیرونی سرمایہ کاروں کے ذریعہ پیسہ نکالنے کی وجہ سے بھی روپے کی قدر پر اثر پڑا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee hits 71 mark for first time ever drops 26 paise against us dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply