ڈالر اور مہنگا ، 72روپے سے بھی پار چلا گیا

نئی دہلی: امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی روپے کے نرخ میں روز افزوں کمی واقع ہونے کا رجحان برقرار ہے اور جمعرات کی سہ پہر میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت72روپے ہو گئی جو کہ اب تک کی سب سے زیاہ کم قیمت ہے۔

بدھ کی شام میں ڈالر71روپے75پیسے پر بند ہوا تھا لیکن جمعرات کی صبح 25پیسے کے اضافہ کے ساتھ کھلا اور دن چڑھتے چڑھتے اس میں مزید اضافہ ہوتا گیا اور سہ پہر میں ڈالر72روپے06پیسے کا ہو گیا۔

گذشتہ چھ روز کے دوران ڈالر کے زبردست تقاضے اور خام تیل کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کے باعث ڈالر مہنگا ہوتا چلا گیا اور محض6روز کے اندر ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر ایک روپیہ50پیسے گھٹ گئی۔

ورنہ اس سے قبل سال دو سال میں روپے کی قدر میں کمی واقع ہوتی تھی ۔لیکن اب یہ روز کا شغل ہو کر رہ گیا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee free falls to 72 against the dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply