ہندوستانی روپے کی قدر میں گراوٹ اور امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری

نئی دہلی: عالمی منڈی میں جہاں ایک طرف ہندوستانی روپے کی بے قدری اور تنزلی جاری ہے وہیں اس کے مقابلہ میں امریکی ڈالر کے اڑان اپنے عروج پر ہے۔

ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر جو ایک روز پہلے سہ پہر تک 74روپے 27پیسے تھی شام میں بازار بند ہوتے ہوتے اس کی قدر میں مزید 12پیسے کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔اور ایک ڈالر کے مقابلہ میں اس کی قیمت گر کر 74روپے 39پیسے پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں روپے کی قدر میں تنزلی کا سبب خام تیل کمی بڑھتی قیمتوں ( جو بین الاقوامی بازار میں 84ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے) ،عالمی منڈی میںڈالر کے بڑھتے تقاضے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی نکاسی بتایا جارہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 74روپے39پیسے سے فروخت ہو رہا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rupee closes at fresh lifetime low of 74 39 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment