سنسکس میں بھاری گراوٹ سے ہندوستان میں شئیر ہولڈروںکو زبردست نقصان

نئی دہلی: ملک گیر پیمانے پر منگل کے روز بھی حصص بازار میں زبردست تنزلی دیکھی گئی ۔اور سنسیک 1274پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ یکایک دھڑام سے زمین بوس ہو گیا۔اگرچہ شئیر بازار تھوڑی دیر بعد سنبھلنا شروع ہو گیالیکن شئیر بازار مین زبردست اتھل پتھل اور افراتفری مچی رہی اور سرمرایہ داروں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا۔
اور چند سکنڈوں میں ہی سرمایہ کاروں کو5.4لاکھ کروڑ کا نقصان ہو گیا۔در اصل امریکہ کے شئیر بازاروں میں چھ سال کے دوران اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ کے باعث دنیا بھر کے شئیر بازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔اس گراوٹ سے دنیا کے بڑے بڑے امیروں کو زبردست خسارہ ہوا۔ جن بڑے سرمایہ داروں کو زبردست نقصان ہوا ہے ان میں وارن بفے، مارک جکر برگ اور جیف بیجوس جیسی کئی دولت مند شخصیات شامل ہیں۔

Title: rs 5 lakh cr gone in seconds whats driving this mad selloff in equities | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply