دو سو روپے کا نوٹ پیلے رنگ کا ہوگا اور جمعہ کو جاری کیا جائے گا

Rs 200 Notes Are Bright Yellow, Bear Motif of Sanchi Stupa
نئی دہلی: ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار جاری کیے جانے والا 200روپے کے نوٹ کو بازار میں لانے کے عمل کی نوک پلک درست کی جارہی ہے ۔ اور جمعہ کو اس کی پہلی سریز بازار میں اتار دی جائے گی۔
جمعرات کو ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ 200روپے کے نوٹ جمعہ کو ریزرو بینک آف انڈیا کے مخصوص دفاتر اور کچھ بینکوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔
اس نوٹ پر ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجیت پٹیل کے دستخط ہوں گے اور اس کی پشت پر ہندوستانی ثقافتی میراث کی ترجمانی کرتی سانچی استوپا کی تصویر ہوگی۔اس نوٹ کا چمکیلا زرد رنگ ہوگا۔