ریزرو بینک آف انڈیا اسی سال 1000روپے کا نوٹ جاری کر سکتا ہے؟

نئی دہلی: ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار 200روپے کا نوٹ جاری کرنے کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا 1000روپے کا نوٹ ،جس کی بازار میں گردش کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ منسوخی کے اعلان سے غیر قانونی قرار دے دی گئی تھی،عنقریب جاری کر سکتا ہے۔ یہ 1000کا نوٹ بالکل نئے ڈیزائن میں لایاجائے گا ۔
جس طرح 100اور 500کے نوٹ کے درمیان کوئی چھوٹا نوٹ نہ ہونے کے باعث صارفین کو پریشانیاں ہوتی تھیں اسی طرح 500اور 2000کے نوٹ کے درمیان کوئی چھوٹا نوٹ نہ ہونے سے پریشانیاں ہو رہی تھیں جو1000روپے کا نوٹ آجانے سے دور ہوجائیںگی500اور2000کے درمیان جو خلا ہے وہ پرہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک یہ 1000کا نیا نوٹ دسمبر تک جاری کر دے گا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reserve bank of india may issue all new rs 1000 note by december in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply