ہزار، پانچسو کے نوٹ بند کرنے سے عام لوگوں کو سستے مکان دستیاب ہوں گے:نائیڈو

نئی دہلی: شہری ترقیات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے نوٹ بندی سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بھاری گراوٹ کے خدشہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عام لوگوں کو سستے مکانات دستیاب ہوں گے۔ مسٹر نائیڈونے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے سے رےئل اسٹیٹ سیکٹر پر مثبت اثر پڑے گا۔
اس سے قیمتوں میں استحکام آئے گا اور اس سیکٹر میں نئی صورت بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ مقررہ آمدنی والے اور تنخواہ پانے والے افراد کفایتی مکان خریدتے ہیں اس سے رہائشی سیکٹر کو مدد ملے گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے مکانوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور سیکٹر کو طویل مدتی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹ بندی کے معاملے پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں کی رائے معلوم کرنے کے لئے جلد ہی میٹنگ کی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بڑی کمپنیوں نے کوئی منفی اثر نہیں پڑنے کی بات تسلیم کی ہے۔ ان کمپینوں میں ٹاٹا رےئل اسٹیٹ ، گودریج پراپرٹیز، پروانکر، شوبھا ڈیولپرس ، پارشو ناتھ ڈیولپرس وغیرہ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ نوٹ بندی کے بعد سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مانگ میں کافی گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Real estate sector will be affected by the demonetization in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply