پردھان منتری جن دھن اکاؤنٹ سے مہینے میں صرف ایک بار ہی دس ہزار رپے نکالے جا سکیں گے

ممبئی:ریزرو بنک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بڑے نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر” پردھان منتری جن دھن یوجنا “کے تحت کھولے گئے کھاتوں میں 9 نومبر کے بعد جمع کئے گئے پرانے نوٹوں میں سے رقم نکالنے کی حد طے کردی ہے۔ کے وائی سی والے جن دھن کھاتوں سے اب ایک مہینہ میں دس ہزار روپے اور بغیر کے وائی سی والے کھاتو ں سے پانچ ہزار روپے نکالے جا سکیں گے۔
ریزرو بنک نے بنکوں کو حکم جاری کیا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر 9 نومبر کے بعد بنکوں میں جمع نوٹوں میں سے جن کھاتے داروں کے’ کے وائی سی‘ ہیں وہ اپنے کھاتوں میں سے ہر ماہ دس ہزار روپے ہی نکال سکیں گے۔بغیر کے وائی سی والے کھاتوں سے صرف 5000 روپے ماہانہ نکالے جا سکیں گے۔
.ریزرو بنک نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے لین دین اور منی لانڈرنگ قانون کے تحت قانونی کارروائی اور منی لانڈرنگ کے جال میں پھنسنے سے کسانوں اور جن دھن کھاتے داروں کو بچانے کے مقصد سے یہ حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 10 سے 27 نومبر تک جن دھن کھاتوں میں 27000 کروڑ روپے کے پرانے نوٹ جمع کرائے گئے ہیں اور کسانوں کے کھاتوں میں بڑی تعداد میں پرانے نوٹ جمع کرائے جارہے ہیں۔ ایسا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلیک منی کو سفید کرنے کے لئے ان کھاتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi restricts withdrawal limit on jan dhan accounts to rs 10000 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply