ریزرو بینک نے بینکوں میں بچت کھاتوں سے رقم نکالنے کی حد ختم کر دی

نئی دہلی:بینکوں میں بچت کھاتوں سے ایک ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ رقم نکالنے کی حد منگل سے ختم کر دی گئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ ، اوور ڈرافٹ اور کیش کریڈٹ کھاتوں سے پیسہ نکالنے کی حد 30 جنوری کو ہی ختم کردی گئی تھی۔ ساتھ ہی یکم فروری سے اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کی حد بھی ختم کردی گئی تھی لیکن بچت کھاتوں پر ایک ہفتہ میں رقم نکالنے کی حد برقرار رہنے سے ایسے کھاتہ داروں کے لئے ایک طرح سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر بھی حد متعین تھی۔
سرکاری طور سے حد ختم کئے جانے کے باوجود بینکوں کو اپنی طرف سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی حد مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف ریاستوں سے ملی اطلاع کے مطابق کئی مقامات پر بینکوں کے اے ٹی ایم سے ایک بار میں دو ہزار روپے سے زیادہ نہیں نکل رہے ہیں۔ ہر بینک نے اپنے لحاظ سے الگ الگ حد طے کررکھے ہیں۔ کچھ بینکوں نے سافٹ وےئر میں ایسی تبدیلیاں کی ہیں کہ اے ٹی ایم دوسرے بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ ریڈ ہی نہیں کررہے ہیں اور اس طرح وہ صرف اپنے کسٹمرس کوہی پیسے دے رہے ہیں۔
مفت ٹرانزکشن کی حد مقرر ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لئے دو دو ہزار روپے کرکے ضرورت کے لئے پیسے نکالنے میں دقت آرہی ہے۔ واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اس سے قبل بچت کھاتوں سے ایک ہفتہ میں پیسہ نکالنے کی حد24ہزار روپے اور پھر 50ہزار روپے کر دی تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi removes cash withdrawal limits from atms in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply