ریزرو بینک نے دس روپے کا نیا نوٹ نئے رنگ کے ساتھ جاری کیا

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے دس روپے کا نیا نوٹ جاری کر دیا ہے جس کا رنگ بھورا ہے ۔اس نئے نوٹ کی اونچائی63ملی میٹر اور چوڑائی 123ملی میٹر ہے جو مروجہ نوٹ کی چوڑائی 137ملی میٹر سے کم ہے۔
اس نوٹ میں ایک نیا پن یہ ہے کہ اس کی پشت پر اڑیسہ کے کونارک سوریہ مندر کی تصویرہے۔جبکہ موجودہ نوٹ کی پشت پر ہندوستان میں بکثرت پائے جانے والے جانوروں گینڈے ، ہاتھی اور شیر کی تصاویر ہیں۔
اس وقت دس کے جو نوٹ بازار میںگردش کر رہے ہیں انہیںبھی قانونی حیثیت حاصل رہے گی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi introduces new chocolate brown ten rupee note in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply