ریزرو بینک آف انڈیا گورنر ارجت پٹیل مستعفی ہو سکتے ہیں

نئی دہلی: ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے محفوظ مد میں سے 3لاکھ 6ہزار کروڑ روپے مانگنے کے معاملہ پر حکومت اور آر بی آئی کے درمیان رسہ کشی نے اس وقت ان خبروں سے نیا موڑ لے لیا کہ19نومبر کو آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

لیکن معتبر ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق حکومت نے بھی طے کر رکھا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے بینک پر یہ دباو¿ ڈالنا جاری رکھے گی کہ وہ حکومت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مطلوبہ رقم جو کہ ملک کے مرکزی بینک کے ریزرو فنڈ 9لاکھ56ہزار کروڑ روپے کی ایک تہائی ہے جاری کر دے خواہ اس کے خلاف احتجاج میں آر بی آئی کا گورنر مستعفی ہی کیوں نہ ہوجائے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آر بی آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک گروپ حکومت کو ریزرو فنڈ میں سے مطلوبہ رقم جاری کرنے کے حق میں ہے اور وہ گورنر پٹیل پر اس کے لیے دباو¿ ڈال سکتا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi governor urjit patel may quit at next board meeting on november 19 report in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply