ریزرو بینک آف انڈیا نے قرض کی ادا ئیگی کی مہلت میں30روز کا اضافہ کر دیا

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر قرض ادا کرنے کے لئے دی گئی 60 دن کی راحت کے علاوہ اب 30 دن کا مزید اضافی وقت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریزرو بینک نے آج بتایا کہ اب ایک کروڑ یا اس سے کم کے قرض کی قسط ادا کرنے کے لئے 30 دن کی اضافی راحت دی گئی ہے۔
یہ راحت ان قرضداروں کو دی گئی ہے جن کی قسط یکم نومبر سے 31 دسمبر کے درمیان واجب الادا ہو رہی تھی۔ اس نے بتایا کہ کسی بھی بینک سے لئے گئے رننگ ورکنگ کیپٹل اکاؤنٹس / فصل قرض کے لئے یہ چھوٹ دی گئی ہے۔
ساتھ ہی کسی بھی بینک یا نان بینکنگ فائنانشل کمپنی (این بی ایف سی) یا این بی ایف سی (ایم ایف آئی) سے کاروبار کے لیے بطور قرض لیے گئے ایک کروڑ یا اس سے کم کے ٹرم لون (سیکیورڈ یا دیگر) قرض کے لئے بھی یہ چھوٹ ملے گی جس میں زراعت قرض بھی شامل ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi extends loan repayment window to 90 days in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply