ریزرو بینک نے 200روپے کا نوٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی

نئی دہلی: باخبر ذرائع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے 200روپے کے بینک نوٹ جاری کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ذرائع نے جسے میڈیا سے بات کرنے کا مجاز نہیں ہے، اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ مارچ میں ہی ریزرو بینک آف انڈیا کی بورڈ میٹنگ میں کر لیا گیا تھا۔
اس تجویز سے واقف دو افراد نے یہ بھی بتایا کہ توقع ہے کہ حکومت جیسے ہی نئے نوٹوں کے اجرا کی تجویز کو باقاعدہ منظوری دے دے گی 200روپے کے نوٹوں کی جون سے طباعت شروع ہوجائےگی۔تاہم ریزرو بینک کے ایک ترجمان نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi clears proposal to introduce rs200 notes in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply