برٹش پونڈ میں مضبوطی، یورو اور امریکی ڈالر میں کمزوری آئی

نئی دہلی: سونے چاندی اور بین الاقوامی کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے درمیان جہاں ایک طرف ہندوستانی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں آئندہ تین ماہ تک کوئی کمی نہ ہونے کے امکان ظاہر کیاگیا وہیں دہلی صرافہ بازار میں کچھ گراوٹ دیکھنے میں آئی اور اور اس کے نرخ میں 90روپے فی دس گرام گراوٹ آجانے سے سونے کے نرخ 31ہزار 110روپے فی دس گرام پر آگئے ۔
لیکن دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 400روپے فی کلو اضافہ ہوا جس سے چاندی کی قیمت 44ہزار800روپے فی کلو پر بند ہوئی۔ اسی دوران بین الاقوامی زرمبادلہ میں بھی کمی بیشی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جس میں برطانوی کرنسی پونڈ مضبوط ہوا جبکہ ڈالر، یورو اور ین کمزور رہا۔
برٹش پونڈ کی قیمت 88روپے 3پیسے رہی جبکہ 74روپے66پیسے،امریکی ڈالر66روپے99پیسے،کناڈیائی ڈالر 51روپے 17پیسے،پاکستانی روپیہ کی ہندوستانی کرنسی میں قیمت محض 64پیسے اور بنگلہ دیشی ٹکا کی قیمت85پیسے رہی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pound up usd euro and yen down in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply