دو سو روپے والے نئے نوٹ کے حصول کے لیے ریزرو بینک کے باہر طویل قطار

نئی دہلی: ریزرو بینک نے آج چھوٹے نوٹوں کی قلت کو دیکھتے ہوئے 200 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا۔ نئے نوٹوں کے شوقین صبح سے پارلیمنٹ ا سٹریٹ نئی دہلی پر واقع ریزر بینک کے ہیڈکوارٹر پر لمبی قطار میں کھڑے دیکھے گئے۔ بدھ کو حکومت نے 200 روپے کے نئے نوٹ چلن میں لانے کے لئے ایک نوٹس جاری کیا تھا۔
میڈیا میں اس نوٹ پر طویل عرصے سے خبریں آرہی تھیں۔ ریزرو بینک نے 18 اگست کو 50 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔ آر بی آئی نے 200 روپے کے نوٹوں کو چلن میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بڑے نوٹوں کو بانٹنے میں آسانی ہوسکے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 8 نومبر کو پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بند کیے گئے تھے۔
اس کے بعد، پانچ سو روپے کا نیا نوٹ چلن میں آیا، لیکن ایک ہزار کا نوٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ دو ہزار روپے کا نوٹ لایا گیا ، لیکن لوگوں کو اس کو خرچ کرنے میں دشواری ہورہی تھی۔ دو سو روپے کا نیا نوٹ چمک کے ساتھ ہلکے پیلے رنگ کا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People queue up to withdraw the new rs 50 and rs 200 notes from rbi in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply