ہندوستان کی سیاحتی ٹرین ”پیلیس آن وہیل“ دنیا کی چوتھی بہترین لگژری ٹرین

نئی دہلی: پیلیس آن وہیل (پی او ڈبلیو) کے نام سے معروف دنیا کی چوتھی بہترین پر تعیش ٹرین میں 13ڈی لکس سیلون اور ایک سوپر ڈی لکس سیلون ہے ۔ان ڈبوں میں82افراد کی گنجائش ہے۔

جن کی خاطر تواضع کے لیے 4سروس کاراور دو ریستوراں بار ہیں۔اس ٹرین میں سوپر ڈی لکس کا پورا سوٹ بک کرانے کے لیے ایک رات کا فی کس کرایہ 2000امریکی ڈالر ہے۔دو افراد اگر مل کر لیتے ہیںتو کرایہ800ڈالر فی کس ہے ۔اور ڈی لکس میں ایک رات کا 1200ڈالر فی کس کرایہ ہے۔

یہ ٹرین سات روز کے سفر پر روانہ ہوتی ہے اور اس دوران ہندوستان کے ریگزار راجستھان کے 11 مقامات کی سیر کراتی ہے۔اس ٹرین کو جیسلمیر ریلوے اسٹیشن پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس میں نہایت دیدہ زیب لابی ہے۔اس میں شیش محل نام کا ایک ریستوراں کوچ ہے ۔جوکسی شاہی محل کی ضیافت گاہ سے کم نہیں ہے۔تاج محل نام کی خوابگاہ کی تو بات ہی کچھ اور ہے ۔غرضیکہ پوری ٹرین کسی محل سے کم نہیں ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Palace on wheels a look at worlds fourth best luxury train in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply