پاکستانی شہری بھی ہندوستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں

نئی دہلی : حکومت نے آج کہا کہ موجودہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پالیسی کے تحت پاکستان اور اس کے شہری بھی ہندوستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزیر نرملا سیتارمن نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمپنیاں یا شہری ہندوستان میں دفاع، خلا اور ایٹمی توانائی کے شعبہ کو چھوڑ کر کسی بھی دوسرے شعبہ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ تاہم انہیں اس کے لئے حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت بڑھانے کے لئے کوششیں کی گئیں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں کی نقل و حرکت کے بڑھانے کے لئے امرتسر میں اٹاری میں ایک مربوط چوکی قائم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے تاجروں کو تین سال کی مدت والے تجارتی ویزا جاری کئے گئے ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistanis also can invest in india in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply