پاکستان و سعودی عرب کے درمیان10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

اسلام آباد: توقع ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

ان معاہدوں میں کئی ارب ڈالر کا وہ تیل ریفائنری پرجکٹ بھی ہے جو گوادار میں لگایا جائے گا۔

ان معاہدوں پر دستخط سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے دورہ پاکستان کے دوران کیے جائیں گے ۔

شہزادہ بن سلمان اس ہفتہ کے اواخر میں غالباً16فروری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والے ہیں۔

سعودی سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان کے بعد شہزادہ بن سلمان ملیشیا کے درالحکومت کوالالمپور روانہ ہوجائیں گے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan likely to sign over 10 billion deal with saudi arabia in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment