پڈوکون، بھاویش اور وراٹ کوہلی ٹائمز کی 100بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

نئی دہلی: ٹائم میگزین کی اس سال کی100نہایت بارسوخ و ذی اثر شخصیات کی فہرست میںہندوستان کے اولا کے شریک بانی بھاویش اگروال، بالی ووڈ اداکاری دیپیکا پڈوکون، ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور مائیکرسافٹ کے ہند نژاد سی ای او ستیہ نڈیلاشامل ہیں۔میگزین میں اگروال کے کوائف شخصی کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ انڈین ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ سچن بنسل نے تمام رکاوٹو اور اڑچنوں کے سامنے اگروال کے ویژن ، جوش اور عزم کو ایک سیسہ پلائی دیوار اور مضبوط چٹان سے تعبیر کیا۔پڈوکون کے ساتھ ایک فلم میں ساتھ کام کرنے والے اداکار وین ڈیزیل نے کہا کہ پڈوکون یہان صر ہندوستان کی نمائندگی کرنے نہیں آئی بلکہ وہ پوریہ دنیا کی نمائندگی کر رہی ہیں۔کوہلی کے حوالے سے کرکٹ کی نہایت قد آور شخصیت سچن ٹنڈولکر نے کہاکہ رنز بنانے کی بھوک اور تسلسل قابل ذکر ہے اور یہی ان کے کھیل کی پہچان ہے۔بنسل اور اگروال ولا کے شریک بانی ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ola co founder bhavish aggarwal deepika padukone virat kohli among times 100 most influential people in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment