چین میں پیداوار میں کمی سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن:چین میں پیداوار گرنے اور امریکہ میں ذخیرہ کم ہونے سے آج خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔ برینٹ کروڈ 0.69 ڈالر یعنی 1.34 فیصد مضبوط ہوکر 52.37 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
امریکی کروڈ کا دسمبر وعدہ بھی 0.67 ڈالر یعنی 1.32 فیصد چڑھ کر 51.29 ڈالر فی اونس بولا گیا۔ ماہرین کے مطابق، چین میں پیداوار گرنے سے خام تیل مضبوط ہوا ہے۔ چین کی خام تیل کی پیداوار 9.8 فیصد گر کر چھ سال کی نچلی سطح 38.9 لاکھ بیرل یومیہ پر آگئی ہے۔
امریکہ کے ذخیرے میں گزشتہ ہفتے 38 لاکھ بیرل کی کمی آنے کے اشارے سے بھی خام تیل کو مضبوطی ملی۔ اس کے علاوہ اہم کرنسیوں کی باسکٹ میں ڈالر کے کمزور پڑنے سے بھی اس کی قیمتیں چڑھی ہیں۔ ڈالر سات ماہ کی سب سے اونچی سطح سے گر گیا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oil rises on us crude inventory draw falling chinese output in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment