بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی:(یو این آئی) پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 12 ستمبر 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اضافے کے ساتھ 53.06 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز 11 ستمبر 2017 کو اس سے کم یعنی 52.73 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ 12 ستمبر 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اضافے کے ساتھ 3392.90 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 11 ستمبر 2017 کو اس سے کم یعنی 3368.39 روپے فی بیرل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قیمت میں کمزوری درج ہوئی ہے۔
12 ستمبر 2017 کو روپیہ کی شرح مبادلہ 63.95 روپے فی ڈالر ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز یعنی 11 ستمبر 2017 کو 63.89 روپے فی ڈالر تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oil prices rise for 3rd straight session as iea reports drop in global supply in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply