خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں46سینٹ فی بیرل اضافہ

نئی دہلی:پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 23جنوری 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اضافے کے ساتھ 53.92 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 20 جنوری 2017 کو اس سے قدرے کم یعنی 53.46 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپئے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے، 23 جنوری 2017 کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3671.16روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 20 جنوری 2017 کو 3640.09 روپئے فی بیرل تھی۔
دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپئے کی مالیت میں بھی مضبوطی درج ہوئی ہے ، 23 جنوری 2017 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 68.08 روپئے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری 20 جنوری 2017 کو 68.09 روپئے فی ڈالر تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oil prices rise as opec output cuts drain stocks in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply