ٹرمپ اور شی جن پینگ سربراہ ملاقات سے عین قبل شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کیا

سیول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے تازہ میزائل تجربوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ’یہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو راست چیلنج ہے۔ اس کارروائی سے کوریائی جزیرہ نما کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے امن و امان کو خطرہ ہے۔‘ چین کے صدر شی جن پنگ کے امریکی دورہ سے قبل شمالی کوریا نے یہ تجربہ کیا ہے۔ دونوں لیڈروں کے مابین ہونے والی سربراہ کانفرنس میں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر لگام لگانے کے سلسلے میں بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
حالانکہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر میزائل اور نیوکلیائی تجربہ کے سلسلے میں پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی مشرقی بندرگاہ سنپو سے جاپان کے سمندر میں ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل نے 60 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔
.شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ تازہ ترین تجربہ ہے جس کے بارے میں اس کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے تاہم مغرب کو خدشہ ہے کہ یہ اس کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے دیگر تجربات بھی کیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے حال ہی میں اپنے دورہ جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی بھی ‘ایک آپشن ہے’ یعنی ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ’اسٹریٹیجک برادشت ‘کی پالیسی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور امریکہ اب سفارتی، سکیورٹی اور اقتصادی اقدامات جیسے نئے پہلوؤں پر غور کر رہا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea test fires missile into sea ahead of trump xi summit in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply