دو ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:حکومت

نئی دہلی:حکومت نے 2000 روپے کا نوٹ بند کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے آج دعویٰ کیا کہ 500 روپے اور 2000 روپے اور دیگر نئے نوٹوں کی سو فیصد نقل نہیں کی جا سکتی۔ مرکزی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کی افواہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کی سو فیصد نقل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹوں کی پہچان کرنے کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا اور حکومت وقتاً فوقتا ًبیداری مہم چلاتے ہیں اور لوگوں کو وسیع پیمانے پر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مسٹر ریجیجو نے کہا کہ گجرات اور مغربی بنگال سے سب سے زیادہ جعلی نوٹ پکڑے گئے ہیں۔ دو ہزار روپے کے 4894 اور 500 روپے کے 12956 نقلی نوٹ برآمد کئے گئے ہیں جن کی مجموعیقیمت ایک کروڑ 62 لاکھ 66 ہزار روپے ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No plans to demonetise rs 2000 notes government in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply