مودی حکومت کاایک ہزار روپے کا نوٹ دوبارہ رائج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں :اقتصادی سکریٹری

نئی دہلی: حکومت نے ایک ہزار روپے کا نوٹ پھر سے جاری کرنے کی تردید کی ہے۔ گزشتہ سال آٹھ نومبر کو نوٹوں کی منسوخی میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ کو بند کر دئے گئے تھے۔ اس کے بعد حکومت نے پانچ سو اور دو ہزار روپے کا نوٹ جاری کیا تھا لیکن ایک ہزار کا نوٹ نہیں لایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا میں یہ بحث چل رہی تھی کہ حکومت ایک ہزار روپے کا نیا نوٹ لا رہی ہے۔ اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانت داس نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ حکومت کا ایک ہزار روپے کے نوٹ جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مسٹر داس نے ٹویٹ میں لکھا ہے،”ایک ہزار روپے کے نوٹ کو دوبارہ جاری کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔
حکومت کا پورا خیال پانچ اور اس سے چھوٹے نوٹوں کی پرنٹنگ اور ان کی فراہمی پر ہے۔“ نوٹوں کی منسوخی کے بعد اے ٹی ایم میں نقد کی قلت پر اقتصادی سکریٹری نے کہا کہ اس دقت کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق نقد رقم نکالیں۔ کچھ لوگ زیادہ مقدار میں نقد رقم نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے نقد رقم کا مسئلہ بناہوا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No plan to re introduce rs 1000 note shaktikanta das in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply