ہر بینک میں چھوٹے نوٹ دستیاب ہیں:ریزرو بینک

نئی دہلی:ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 500 اور 1000روپے کے نوٹ تبدیل کروانے کیلئے مچی افرا تفری کے درمیان یقین دہانی کرائی کہ ریزرو بینک اور تمام بینکوں کے پاس کافی تعداد میں چھوٹے نوٹ دستیاب ہیں اس لئے لوگ نئے نوٹ نکال کر اپنے پاس جمع نہ کریں۔
ریزرو بینک نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فکر مند نہ ہوں اور نقد رقم نکال کر اسے اپنے پاس جمع کرنے کے لئے بار بار بینک آنے کی ضرورت نہیں۔انہیں جب بھی ضرورت ہو چھوٹے بڑے نوٹوں کی شکل میںنقد رقم ہمیشہ دستیاب ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No need to panic banks have enough small currency notes rbi in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply