ملک گیر پیمانے پر بینک ہڑتال سے بینکنگ نظام مکمل ٹھپ

چنئی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) سمیت پبلک سیکٹر کے تمام بینکوں،پرانے پرائیویٹ بینکوں، غیر ملکی بینکوں ،علاقائی دیہی بینکوں اور امداد باہمی بینکوں میں ملک گیر پیمانے پر ہڑتال کے باعث بینکوں میں کام کاج مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا ہے۔ٹریڈ یونین اپنے مختلف مطالبات کو لے کر ہڑتال کررہی ہے۔
جس میں پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کی منسوخی کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس لیے تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ نئی بحالی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بینک امپلائی فیڈریشن آف انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹ منسوخی کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہا ہے۔8نومبر کے بعد بینک ملازمین کو کئی گھنٹے زا ئد کام کرنا پڑا مگر حکومت نے اس اضافی الاؤنس نہیں دیا گیا ہے۔

Title: nationwide strike bring banking services to a halt | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply