این کے سنگھ پینل نے مالی ذمہ داری اور بجٹ بندوبست کمیٹی رپورٹ پیش کردی

نئی دہلی:ریونیو اور اخراجات کے سابق سکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر این کے سنگھ کی سربراہی والی مالی ذمہ داری اور بجٹ بندوبست (ایف آر بی ایم) کمیٹی نے اپنی رپورٹ مرکزی وزیر خزانہ مسٹرارون جیٹلی کو قومی راجدھانی کے نارتھ بلاک میں واقع ان کے دفتر میں سپرد کی۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر ڈاکٹر ارجت آر پٹیل، سابق فائنانس سکریٹری سومت بوس، چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر اروند سبرامنین اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فائنانس اینڈ پالیسی (این آئی پی ایف پی) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رتھن رائے شامل ہیں اور وہ بھی رپورٹ پیش کرتے وقت موجود تھے۔ حکومت رپورٹ کا جائزہ لے کرمناسب اقدام کرے گی۔
اس سے قبل حکومت نے مئی 2016 میں سابق ریونیو اور اخراجات سکریڑی اور سابق رکن پارلیمنٹ این کے سنگھ کی صدارت میں مالی ذمہ داری اور بجٹ بندوبست (ایف آر بی ایم) ایکٹ کا جائزہ لینے کے لئے یہ کمیٹی قائم کی تھی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: N k singh panel submits report on frbm act in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply