این چندرشیکھرن نے ٹاٹا سنز کے نئے چیرمین کے طور پر عہدہ سنبھالا

ممبئی: مسٹر نٹراجن چندرشیکھرن نے آج یہاں کمپنی کے کارپوریٹ آفس میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر مسٹر چندرشیکھرن نے 100 سے زیادہ کمپنیوں والے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ گزشتہ تقریباً چار ماہ سے کارگزار چیئرمین کا عہدہ سنبھال رہے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا نے انہیں عہدہ سونپتے ہوئے کہا ”ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز میں اپنی موثر قیادت کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے چندرا کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں وہ ا پنی قیادت میں ٹاٹا گروپ کو اور بلندیوں پر پہنچائیں گے۔“انہوں نے نئے چیئرمین کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات دیں۔ مسٹر چندرشیکھرن اس سے پہلے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ ٹاٹا سنز کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال 24 اکتوبر کو سائرس مستری کو ہٹانے کے بعد سے گروپ کے سابق چیئرمین مسٹر ٹاٹا نگراںچیئرمین کے طور پر کام کر رہے تھے۔ مسٹر مستری نے مسٹر ٹاٹا سے جانشینی سنبھالی تھی اور چار سال تک ملک کے بڑے صنعتی گھرانے کے چیئرمین کے طور پر کام کرنے کے بعد انہیں ڈرامائی انداز میں ہٹا دیا گیا تھا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: N chandrsekhran takes over as the chairman of tata sons in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply