ووڈافون کا صارفین کے لئے 999 روپے کا اسمارٹ فون

نئی دہلی: (یو این آئی) سستے اسمارٹ فون کی پیش کش کرکے صارفین کو اپنی جانب لبھانے کے لئے جیو اور ایئرٹیل کے بعد اب ووڈا فون انڈیا بھی اس ریس میں شامل ہوگیا ہے۔ اس نے محض 999 روپے میں 4 جی اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے آج بتایا کہ سستے اسمارٹ فون کے لئے اس نے موبائل بنانے والے مائیکرو میکس سے قرار کیا ہے۔ مائیکرو میکس کے انڈیا سیریز میں بھارت-2 الٹرا نام سے یہ فون بازار میں پیش کیا جائے گا اور کمپنی کا دعوی ہے کہ اس کا کیمرہ ، بیٹری اور ڈسپلے سستے اسمارٹ فون کے زمرے میں پہلی بار اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لئے کافی بہتر ہے۔
صارفین کو پہلے 2899 روپے میں فون خریدنا ہوگا اور موبائیل خدمات جاری رکھنے کےلئے 36 مہینے تک ہر مہینے کم سے کم 150 روپے کا ریچارج کرانا ہوگا۔ پہلے 18 ماہ مکمل ہونے پر اس کے ووڈا فون ایم -پیسہ والٹ میں 900 روپے اور 36 ماہ مکمل ہونے پر ایک ہزار روپے واپس مل جائیں گے۔ اس طرح اس نے 999 روپے میں فون دینے کا دعوی کیا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Micromax vodafone launches budget smartphone bharat2 ultra price specifications in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply