ماروتی سوزوکی سوئفٹ کار4لاکھ99ہزار میں دستیاب

نئی دہلی: ماروتی سوزوکی سوئفٹ کا تیسرا ماڈل ہندوستان میں لانچ ہو گیا ۔ ماروتی سوزوکی سوئفٹ کی اس تیسری نسل کی کار کی قیمت دہلی میں شو روم کے باہر 4لاکھ 99ہزار ہے۔
اس جدید ترین ماڈل کی قیمت جس کا پچھلا دروازہ ڈھکن کی طرح اوپر کی طرف اٹھ جا تا ہے 7لاکھ 96ہزار ہے۔ماروتی سوزوکی سوئفٹ ک کا نیا ماڈل پیٹرول اور ڈیزل دونوں قسم کے انجن میں دستیاب ہے۔
یہ کار بکنگ کے چھ تا 8ہفتہ کے اندر مل سکتی ہے۔ہر لحاظ سے نئی ماروتی سوزوکی سوئفٹ پچھلے ماڈل سے مکمل طور پر مختلف ہے ۔اس کا ڈیزائن بھی بالکل نیا ہے۔اس کار کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ عقبی سیٹ پر بیٹھنے والے کو پیر پھیلانے کے لیے کافی گنجائش مل جاتی ہے ۔اور اسے باکل بھی بے آرامی نہیںہوتی۔

Title: maruti suzuki swift launched in india priced from 4 99 lakh | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply