حصص منڈی میں زبردست گراوٹ،سنسکس 200پوائنٹ گرا

ممبئی:غیر ملکی بازاروں کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ماروتی سوزوکی، مہندرا اینڈ مہندرا، آئی سی آئی سی آئی بینک، ہیرو موٹوکارپ، ریلائنس انڈسٹریز اور لیوپن جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی بھاری بکوالی کے دباؤ میں ایک فیصد سے زیادہ گرکر مسلسل دوسرے دن کمی پر رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس اشاریہ سینسیکس 03 جولائی کے بعد کے سب سے بڑے 310.28 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد کی کمی کے ساتھ 27،774.88 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 102.95 پوائنٹس یعنی 1.19 فیصد گر کر 8،575.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Markets extend losses sensex down over 200 points in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply