رسوئی گیس کی قیمت میں54روپے50پیسے فی سلنڈر اضافہ

نئی دہلی:سبسڈی اور بغیر سبسڈی والی رسوئی گیس سلنڈر جمعرات سے مہنگا ہو جائے گا۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 2.07 روپے اور بغیر سبسڈی والے کی قیمت 54.50 روپے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ سبسڈی والے گھریلو استعمال کے 14.2 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت یکم جولائی سے سات بار بڑھائی جا چکی ہے۔
حکومت سبسڈی گھٹاتے ہوئے اس کے دام ہر ماہ تقریبا دو روپے بڑھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 28 اکتوبر کو ڈیلر کمیشن کے طور پر قیمتوں میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت بھی مسلسل چوتھی بار بڑھا دی گئی ہے۔ چار بار میں اس کی قیمت 118 روپے بڑھ چکی ہے۔ پچھلی بار یکم نومبر سے اس کے دام 37.50 روپے فی سلنڈر بڑھائے گئے تھے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lpg rate hiked by rs 54 50 per cylinder in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply