جانسن اینڈ جانسن پاؤڈر کے استعمال سے مرنے والی کے لوحقین کو 7کروڑ ڈالر معاوضہ

سینٹ لوئی:میسوری کی ایک عدالت نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کو حکم دیا ہے کہ کمپنی کے بے بی پاؤڈر اور شاور ٹو شاور کے استعمال سے بچہ دانی کے سرطان میں مبتلا ہو کرمرنے والی خاتون کے لواحقین کو 72ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔ متوفیہ کے لواحقین کے وکیلوں اور عدالت کے ریکارڈ کے مطابق سوموار کو رات دیر گئے سینٹ لوئی کی عدالت کے ججوںنے خاتون جیکلین فوکس کے لواحقین کو اصل نقصان کے عوض 10ملین اور ادھر ادھر ہونے والے نقصان کے عوض 62ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔وکیلوں نے بتایا کہ کسی امریکی عدالت نے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے کیے گئے دعوو¿ں پر پہلی بار ایسا فیصلہ دیا ہے۔جانسن اینڈ جانسن کمپنی کے خلاف دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی فروخت بڑھانے کی خاطر صارفین کو برسوں سے یہ بتانے سے قاصر رہی ہے کہ اس کی مصنوعات کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Johnson johnson to pay 72mn to a victims family in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply