امریکہ اور کیوبا کے درمیان پہلی تجارتی پرواز31اگست کو

ہوانا:امریکہ کی بجٹ ایئر لائن جیٹ بلیوایئر ویز کارپوریشن نے آج اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 31 اگست سے امریکہ اور کیوبا کے درمیان تجارتی پرواز کی شروعات کرے گا۔
امریکہ کی دیگر طیارہ کمپنیوں نے پہلے ہی روانگی کی تاریخ کا اعلان کر دیا تھا، لیکن جیٹ بلیو ایئر ویز ?ارپوریشن کمپنی کی طرف سے دوسری طیارہ کمپنیوں سے پہلے ہی اپنی پرواز سروس کا آغاز کرنے کی تاریخوں کے اعلان کے بعد یہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان پرواز سروس شروع کرنے والی پہلی طیارہ کمپنی بن جائے گی۔
تاہم31 اگست سے پرواز کی شروعات کرنے والی جیٹ بلیو ابتدا میں فورٹ لوڈیرڈالے سے ہالی ووڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سانتا ?لارا ایئر پورٹ تک ہفتے میں صرف تین دن ہی پرواز کرے گی اور اکتوبر سے روزانہ اپنی سروس شروع کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ دہائیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات قائم ہو پائے ہیں۔
امریکہ کے صدر نے حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے مابین دوستی کی کوششوں کے درمیان اس سال کیوبا میں سفر سے متعلق قوانین کو آسان بنانے کی پہل کی تھی، جس کے تحت امریکی شہریوں کو آزادانہ طور پر تعلیمی، ثقافتی اور دیگر وجوہات سے کیوبا جانے کی اجازت ملی تھی، تاہم امریکہ کے شہریوں کے لیے کیوبا جانے کے لیے چارٹر طیارے کا سہارا لینا پڑتا تھا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jetblue to launch first us flight to cuba on august 31 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply